پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل ماورا حسین نے اپنی شادی سے متعلق گردش کرتی خبروں پر وضاحت جاری کر دی ہے۔
ماورا حسین کی شادی سے متعلق خبریں اُس وقت گردش ہونے لگیں جب اداکارہ نے اپنے حالیہ فوٹو شوٹ کی تصاویر انسٹاگرام پر جاری کیں اور مداحوں کو تذبذب میں مبتلا کیا۔
تصاویر سے تاثر ملا جیسے وہ اپنی مایوں کی تقریب میں موجود ہیں، تاہم انہوں نے انسٹاگرام پوسٹ میں وضاحت کی کہ ’یہ میری شادی کی فوٹوز نہیں ہیں۔‘
متعلقہ: کیا ماورا حسین بالی وڈ میں کام کرنے والی ہیں؟ اداکارہ نے خاموشی توڑ دی
انہوں نے لکھا کہ میری شادی ابھی، اگلے ہفتے، اگلے ماہ اور نہ ہی اس سال ہونے والی ہے۔ اداکارہ نے واضح کیا کہ یہ تصاویر ان کی شادی کی نہیں ہیں۔
View this post on Instagram
دو ماہ قبل بھی ماورا حسین نے انسٹاگرام پر ایسے ہی تصاویر پوسٹ کر کے مداحوں کو تذبذب میں مبتلا کیا تھا۔ فوٹوز میں انہیں مایوں کا لباس زیب تن کیے خوشگوار موڈ میں دیکھا گیا۔
انہوں نے خود ہی تصاویر سے متعلق واضح کرتے ہوئے مداحوں کی تشویش دور کی تھی کہ یہ تصویر ان کے ڈرامے کی شوٹنگ سے لی گئی، یہ جفا کی شوٹ کی تصاویر ہیں براہ مہربانی گمراہ نہ ہوں۔
View this post on Instagram