انجری کے باوجود ڈبل سنچری بنا کر فتح دلوانے پر میکس ویل نے کیا کہا؟

آئی سی سی ورلڈکپ میں اب تک کی چند بہترین اننگز میں سے ایک کھیلنے والے میکس ویل نے اپنی حیران کن اننگز پر خود کو خوش قسمت قراردیا ہے۔

مین آف دی میچ ایوارڈ وصول کرنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے آسٹریلوی آل راؤنڈر گلین میکسویل کا کہنا تھا کہ خوش قسمت ہوں کہ ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

میکسویل نے کہا کہ دباؤ کے باوجود مطلوبہ ہدف اور باقی گیندوں کا حساب ذہن میں رکھ کر کھیلا۔ ریویو پر جب ناٹ آؤٹ ہوا تو فیصلہ کرلیا تھا آخرتک کھیلوں گا۔

ہیمسٹرنگ انجری کے باوجود اپنی بیٹنگ جاری رکھنے والے میکس ویل نے کہا کہ شروع میں بال سوئنگ ہورہی تھی۔

پاکستانی کرکٹر اظہرعلی نے بھی اے آر وائی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلین میکسویل نے مضبوط اعصاب کےساتھ بہترین بیٹنگ کی۔

انھوں نے کہا کہ عام طور پر میکسویل کی جب بیٹنگ آتی ہے تو 20 سے 22 اوورز باقی ہوتے ہیں۔ آج میکسویل کو جلدی باری ملی، انجری کے باوجود ڈبل سنچری بنا ڈالی۔