9مئی واقعات: چکدرہ قلعہ میں توڑ پھوڑ میں ملوث شرپسند گوہر رحمان گرفتار

چکدرہ قلعہ میں توڑ پھوڑ میں ملوث شرپسند گوہر رحمان کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گرفتار کر لیا۔ بھائی نے عوام سے چیئرمین پی ٹی آئی کے بہکاوے میں نہ آنے کی اپیل کردی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق 9 مئی کے واقعات کے دوران چکدرہ قلعہ میں توڑ پھوڑ میں ملوث ایک اور شرپسند گوہر رحمان کو سیکیورٹی اداروں کی جانب سے گرفتار کر لیا گیا۔ گوہر کے بھائی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ پی ٹی آئی سربراہ کے بہکاوے میں نہ آئیں۔

طارق حسین کا ویڈیو بیان میں کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعے کی پرزور مذمت کرتاہوں۔ میرا بھائی گزشتہ ایک سال سے چیئر مین کی تقریریں سن رہا تھا جس سے وہ بہکاوے میں آ گیا۔

شرپسندی میں ملوث شخص کے بھائی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے گرفتار کارکنوں سے لاتعلقی کا اظہار کر دیا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی اپنے ہی کارکنوں کو ایجنسیوں کے بندے بتا رہا ہے۔ لوگوں سے درخواست ہے کہ عمران خان کی باتوں میں نہ آئیں۔