شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار بلال اشرف کے فوٹو شوٹ پر اداکارہ مایا علی کا کمنٹ وائرل ہوگیا۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکار بلال اشرف نے اپنے نئے انڈور فوٹو شوٹ کی تصاویر شیئر کی جس میں انہیں سنجیدگی کا تاثر دیتے دیکھا جاسکتا ہے۔
مداحوں کا خیال تھا کہ اداکار کی تصاویر شاید ان کے کسی نئے پروجیکٹ کی ہیں۔
اداکار کی تصاویر کو شوبز سے وابستہ شخصیات نے بھی پسند کیا جس میں ثروت گیلانی اور مایا علی شامل تھیں۔
مایا علی نے ساتھی اداکار و دوست بلال اشرف کی تصاویر پرکمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ شخص کبھی ہلکا نہیں آتا ہے۔‘
کام کے محاذ پر بلال اور مایا نے ڈرامہ سیریل ’پہلی سی محبت‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے جس میں دونوں کی کیمسٹری کو مداحوں کی جانب سے پسند کیا گیا تھا۔