مایا علی کا سامنا معروف کرکٹر کے ہمشکل سے ہوگیا، پھر کیا ہوا؟

مایا علی

پاکستان کی معروف اداکارہ مایا علی کو پاکستان کے معروف کرکٹر شاہین آفریدی کا ہمشکل مل گیا جس کی ویڈیو انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔

مایا علی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے، اس ویڈیو میں ایک لڑکے کو فوکس کیا جا رہا ہے۔

مایا علی نے اس ویڈیو کو اپلوڈ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ دیکھیں میں نے کس کا ہمشکل تلاش کیا ہے، کسی کو اندازہ ہے؟

مایا علی کی ویڈیو میں نظر آنے والا نامعلوم لڑکا ہوبہو قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شاہین آفریدی جیسا لگ رہا ہے۔

شیئر کی گئی ویڈیو پر کرکٹر کے مداحوں کی جانب سے مختلف تبصرے جاری ہے، ایک صارف نے کہا کہ یہ تو ہو بہو شاہین آفریدی کی طرح لگ رہا ہے جبکہ ایک اور صارف نے کہا کہ بلکل بھی فاسٹ بولر کی طرح نہیں لگ رہا۔