’بابا کے جانے کے بعد سب بدل گیا‘

مائی ری

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’مائی ری‘ میں ثمر عباس کی اداکاری مداحوں کو بھا گئی۔

ڈرامہ سیریل ’مائی ری‘ میں عینا آصف (عینی)، ثمر عباس (فاخر)، نعمان اعجاز (ظہیر)، ماریہ واسطی (ثمینہ)، مایا خان (عائشہ)، رمہا احمد (آمنہ)، ساجدہ سید، پارس منصور، عثمان مظہر، آمنہ ملک، بسمہ بابر ودیگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

مائی ری کی ہدایت کاری کے فرائض میثم نقوی نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی ثنا فہد نے لکھی ہے۔

ڈرامے کی کہانی عینی اور فاخر کے گرد گھومتی ہے اور اس میں دکھایا گیا ہے کہ کم عمری میں شادی کے بعد دونوں کو کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

گزشتہ قسط میں دکھایا گیا کہ فاخر، آمنہ سے کہتے ہیں کہ ’بابا کے جانے کے بعد سب بدل گیا کوئی کسی سے لڑ رہا ہے، کوئی کسی کا سامنا نہیں کررہا، کچھ سمجھ نہیں آرہا۔‘

آمنہ کہتی ہیں کہ ’فاخر یہ سب بڑوں کے معاملات ہیں انہیں یہ سب خود حل کرنے دو۔‘ فاخر کہتے ہیں کہ ’سب چیزوں سے دور جانا چاہتا ہوں لیکن اماں مجھے جانے نہیں دیتی، کہتی ہیں کہ مشکلوں کے سامنے کھڑے رہو، ان کا سامنا کرو، اس کاروبار پر کسی کا حق ہے تو وہ صرف تمہارا ہے کسی اور کا نہیں ہے۔‘

فاخر کہتے ہیں کہ ’اماں کہتی ہیں کہ اگر کاروبار سے دور بھاگو گے تو یہ چھن جائے گا۔‘

آمنہ کہتی ہیں کہ ’تم سے کاروبار کون چھین لے گا؟۔‘ وہ کہتے ہیں کہ ’چاچو، پھوپھو، پھوپھا جو بھی ہیں سب چھین لیں گے۔‘

وہ کہتی ہیں کہ ’فاخر تمہاری فیملی میں بہت مسائل ہیں۔‘ فاخر بولتے ہیں کہ اسی لیے تمہارے پاس آتا ہوں کہ تم مجھے بڑی سے بڑی مشکلات کا حل بتادیتی ہو۔‘

کیا فاخر سے اس کا والد کا کاروبار چھن جائے گا؟ یہ جاننے کے لیے ’مائی ری‘ کی اگلی قسط شام 7 بجے دیکھیں۔