میئر کراچی کی طلبا کے ساتھ ڈانس کی ویڈٰیو سوشل میڈیا پر وائرل

مرتضیٰ وہاب ڈانس

کراچی: میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی طلبا کے ساتھ ڈانس کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے سرکاری اسکول کی تقریب میں طلبا کے ساتھ ڈانس کیا اور طلبا میں انعامات بھی تقسیم کیے۔

انہوں نے کہا کہ کمسن طلبا کے ساتھ ڈانس کرکے بہت اچھا لگا، مضافاتی علاقوں میں سرکاری اسکول کے طلبا میں بہت ٹیلنٹ ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ طلبا کی خواہش پر ڈانس کرکے دلی خوشی محسوس ہوئی ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مرتضیٰ وہاب کی ویڈیو کو پسند کیا جارہا ہے کہ انہوں نے بچوں کے ساتھ مل کر ان کے چہروں پرمسکراہٹ بکھیر دی۔