جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا ہے کہ کراچی میں جماعت اسلامی کامینڈیٹ تسلیم کیا جائے حافظ نعیم کا راستہ روکا جا رہا ہے غیرقانونی ہتھکنڈےاستعمال کیےجا رہےہیں۔
سینیٹ میں اظہارخیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پرسوں کراچی میں مئیر کا الیکشن ہونےجا رہا ہے بلدیاتی انتخابات جمہوریت کی نرسری ہوتے ہیں جماعت اسلامی اور اتحادیوں کی تعداد 193ہے اور پیپلزپارٹی کی تعداد 173 ہے کراچی میں اکثریت کواقلیت میں بدلنےکی کوشش کی جارہی ہے۔
مشتاق احمد خان نے کہا کہ سندھ پولیس سیاسی وفاداریاں تبدیل کروا رہی ہے پیسوں کےذریعےووٹوں کی خریدوفروخت جاری ہےکراچی میں جماعت اسلامی کامینڈیٹ تسلیم کیاجائے جماعت اسلامی کےساتھ چارٹرآف کراچی کیاجائے۔
مشتاق احمد خان کا کہنا تھا کہ حافظ نعیم سے بات کریں وہ سب کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں سندھ حکومت اور الیکشن کمیشن میئر کے الیکشن کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔
سینیٹر مشتاق احمد نےسینیٹ اجلاس سے واک آؤٹ کر دیا۔