’کراچی کی میئرشپ کسی کو خیرات میں نہیں دیں گے‘

سعید غنی

رہنما پاکستان پیپلزپارٹی اور وزیر محنت سندھ سعید غنی نے امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کی میئر شپ کسی کو خیرات میں نہیں دیں گے۔

سعیدغنی نے کہا کہ سراج الحق کس اصول کی بنیاد پر کراچی کے میئر شپ کا تقاضا کر رہے ہیں؟ پیپلزپارٹی نے کسی کو جنت کے خواب نہیں دکھائے کارکردگی پر ووٹ لیئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے خدمت کر کے عوام کے دل جیتے ہیں کراچی کی میئر شپ کسی کو خیرات میں نہیں دیں گے اگر ایم کیو ایم میدان خالی نہ چھوڑتی تو جماعت اسلامی کا کوئی وجود نہ ہوتا۔

https://urdu.arynews.tv/704790-2/

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ انتخابات میں کراچی سے پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کو ککھ نہیں ملےگا پی ٹی آئی کے بعد جماعت اسلامی الیکشن کمیشن کو بلیک میل کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے چیف جسٹس سے کراچی بلدیاتی الیکشن کے معاملے پر ازخود نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔