جارحانہ سوچ رکھنے والے میک کولم کو دورہِ بھارت سے قبل انگلینڈ کا وائٹ بال کوچ مقرر کر دیا گیا۔
انگلینڈ اور ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے منگل کو اعلان کیا کہ انگلینڈ کے ٹیسٹ کوچ برینڈن میک کولم کو وائٹ بال ٹیموں کی بھی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔
ای سی بی نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے سابق کھلاڑی جنوری 2025 سے ٹیسٹ اور محدود اوورز دونوں ٹیموں کے انچارج ہوں گے۔ اس دورانیے میں انگلینڈ بھارت کا دورہ کرے گا اور پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی چیمنئز ٹرافی کھیلے گا۔
انگلینڈ نے میک کولم کی تقرری سے قبل 17 میں سے صرف ایک ٹیسٹ جیتا تھا لیکن انہیں کوچ بنائے جانے کے بعد 28 میں سے 19 ٹیسٹ جیتے ہیں۔
انگلینڈ مینز کرکٹ کے مینیجنگ ڈائریکٹر روب کی نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ برینڈن نے اب انگلینڈ کے ساتھ دونوں کردار ادا کرنے کا انتخاب کیا ہے مجھے یقین ہے کہ ہم ناقابل یقین حد تک خوش قسمت ہیں کہ ان کے معیار کا ایک کوچ انگلش کرکٹ کے لیے دل سے عہد کرنے کے لیے تیار ہے۔
میک کولم نے نیوزی لینڈ کے لیے 342 بین الاقوامی میچوں میں حصہ لیا، جب کہ وہ مڈل سیکس، گلیمورگن، وارکشائر اور سسیکس کے ساتھ انگلش گیم میں طویل کھیل کریئر کا تجربہ رکھتے ہیں۔
42 سالہ سابق وکٹ کیپر نے میتھیو میٹ کی جگہ لی ہے جن کا تقرر اسی وقت کیا گیا تھا جب میک کولم نے 2022 میں ٹیسٹ ٹیم کا کنٹرول سنبھالا تھا۔