کراچی: سوئی سدرن گیس کمپنی کے ایم ڈی نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا۔
ایس ایس جی سی کے ایم ڈی کو وفاقی حکومت نے کنٹریکٹ کی معیاد پوری ہونے پر چھ ماہ کی ایکسٹینشن دی تھی تاہم ایم ڈی عمران منیار نے مزید ملازمت جاری رکھنے سے معذرت کرتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفی دیا ہے۔
عمران منیار 13 ستمبر کو عہدہ چھوڑ دیں گے۔
ایس ایس جی نے اسٹاک ایکسچنج کو ایم ڈی کے استعفی کے حوالے سے خط لکھ کر آگاہ کر دیا ہے۔