کراچی : سندھ بھر کے سرکاری اسپتالوں میں مطالبات کی منظوری کے لیے ینگ ڈاکٹرز نے احتجاج کا اعلان کیا ہے جس میں کہا گیا کہ آج جناح اسپتال میں احتجاج کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں پی ایم ڈی سی ایکٹ کیخلاف ینگ ڈاکٹرز نے احتجاج کا اعلان کردیا، اس حوالے سے چیئرمین ینگ ڈاکٹرز سندھ کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں آج بروز پیر جناح اسپتال میں احتجاج کیا جائے گا۔
انہوں نے سندھ بھر کے اسپتالوں میں بھی احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا، وائی ڈی اے سندھ کے مطابق کمیشن آف انکوائری مقرر کرکے سیاسی مداخلت کی گئی اور میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز میں ایڈمیشن پالیسی کا خاتمہ کیا گیا۔
چیئرمین وائی ڈی اے کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان میڈیکل کمیشن بنانے کی مذمت کرتے ہیں، غیرجمہوری میڈیکل کمیشن آرڈیننس واپس لیا جائے۔
مزید پڑھیں: پی ایم ڈی سی آرڈیننس کی واپسی کا فیصلہ نیا قانون تشکیل دینے کے لیے کیا: ترجمان
وزارت قومی صحت نے وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) آرڈیننس کی واپسی کا فیصلہ نیا قانون تشکیل دینے کے لیے کیا گیا ہے۔
سینیٹ میں اپوزیشن کی جانب سے احتجاج اور قرارداد منظور ہونے کے بعد حکومت نے پی ایم ڈی سی سے متعلق بل واپس لیا، جس کے بعد وزارت قومی صحت کی جانب سے اس سلسلے میں وضاحت جاری کی گئی ہے۔