ایم ڈی کیٹ کا امتحان دینے والے طلبا کے لئے پیپر اور فیس کے حوالے سے اہم خبر آگئی

ایم ڈی کیٹ 2025 ٹیسٹ کا شیڈول جاری کردیا

اسلام آباد : ایم ڈی کیٹ کا امتحان دینے والے طلبا کے لئے پیپر اور فیس کے حوالے سے اہم خبر آگئی ، ٹیسٹ میں 180 ایم سی کیوز ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ (ایم ڈی کیٹ) 2025 کا شیڈول جاری کر دیا۔

ترجمان پی انے بتایا کہ امتحان 5 اکتوبر 2025 کو منعقد ہوگا، جو انگریزی زبان میں کاغذی شکل (Paper-based) میں لیا جائے گا۔

امتحان میں کل 180 ایم سی کیو سوالات شامل ہوں گے جبکہ منفی مارکنگ نہیں کی جائے گی۔

مزید پڑھیں :  ایم ڈی کیٹ 2025 کی تاریخ کا اعلان ہوگیا

پی ایم ڈی سی نے فیس میں 80 فیصد اضافے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے وضاحت کی کہ ٹیسٹ فیس میں صرف ایک ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد مجموعی فیس 9 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق فیس میں یہ معمولی اضافہ امتحان کے عملی اخراجات، سیکیورٹی اقدامات اور لاجسٹکس کو مدِنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

رجسٹریشن کا عمل 8 اگست سے شروع ہو کر 25 اگست 2025 تک جاری رہے گا، جبکہ لیٹ فیس کے ساتھ درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 1 ستمبر 2025 مقرر کی گئی ہے۔