اسلام آباد : وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ زرداری، بلاول اور شہباز شریف سے اپنے اثاثوں کے تبادلے کےلیے تیار ہوں، اس سے زیادہ کیا ایثار کا مظاہرہ کروں۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے ان خیالات کا اظہار سماجی رابطے ویب سائٹ پر ٹوئٹ کے ذریعے کیا، اسد عمر نے اپنے بیان میں شہباز شریف پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ مجھے میڈیا سے پتا چلا شہباز شریف نے گزشتہ سال مجھ سے کم ٹیکس ادا کیا۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ آصف زرداری، بلاول بھٹو زرداری نے ملکر بھی مجھ سے کم ٹیکس دیا۔
میڈیا زرائع سے پتا چلا کہ شہباز شریف صاحب نے پچھلے سال مجھ سے کم ٹیکس ادا کیا…. اور زرداری صاحب اور بلاول نے مل کر بھی مجھ سے کم ٹیکس دیا. ملک میں بھائ چارے کو فروغ دینے کے لئے، ان تینوں صاحبان سے اپنے اثاثوں کے تبادلہ کو تیار ہوں.. اب اس سے زیادہ کیا ایثار کا مظاہرہ کیا جائے؟
— Asad Umar (@Asad_Umar) September 18, 2020
اسد عمر نے ٹوئٹ میں کہا کہ ان تینوں صاحبان سے اپنے اثاثوں کے تبادلے کو تیار ہوں، بھائی چارے کے فروغ کےلیے اب اس سے زیادہ کیا ایثار کا مظاہرہ کیا جائے؟
ایک اور ٹوئٹ میں ان کا کہنا تھا کہ ایک دوست نے بتایا کے جو خبر میں نے دیکھی وہ درست نہیں اور شہباز شریف صاحب نےمجھ سے تقریباً دو گنا سے کچھ کم ٹیکس دیا ہے۔
ایک دوست نے بتایا کے جو خبر میں نے دیکھی وہ درست نہیں اور شہباز شریف صاحب نےمجھ سے تقریباً دو گنا سے کچھ کم ٹیکس دیا ہے…. اس لئے جائز تبادلہ ان کے نصف اور میرے تمام اثاثوں کا ہو گا…. ملکی یکجہتی کے لئے یہ آفر بھی قبول ہے https://t.co/Jxj2XbnKio
— Asad Umar (@Asad_Umar) September 18, 2020
اسد عمر نے ٹوئٹ میں مزید کہا کہ اس لئے جائز تبادلہ ان کے نصف اور میرے تمام اثاثوں کا ہو گا، ملکی یکجہتی کے لئے یہ آفر بھی قبول ہے