لاہور: گلابی انگریزی کے لیے مشہور اور اسکینڈل کوئین پاکستانی اداکارہ میرا نے اپنے نئے مینیجر کا تعارف کرایا۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اداکارہ میرا نے ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ عروسی لباس زیب تن کیے ایک نوجوان لڑکے کے ساتھ موجود ہیں۔
میرا نے تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنی منفرد انگریزی میں لکھا کہ ’ سید حسن رضا میرے اسٹائلش مینیجر ہیں، جو میرا روز مرہ کا شیڈول مرتب کرتے ہیں‘۔
#SyedHassanRaza is my manager and stylist.
He’s doing a great job managing me the media and my schedule and if someone wants to make an appointment please feel free to contact pic.twitter.com/SQbI2aSXAP
— #QueenOfthe pakistan (@TheMeeraJee) January 4, 2019
اداکارہ نے لکھا کہ اگر کوئی ملاقات کرنا چاہتا ہے تو میرے مینیجر سے بلا جھجھک رابطہ کرسکتا ہے۔
میرا کی تصویر پر صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے اور ایک بار پھر اُن کی انگریزی کا مذاق بنایا۔
ایک صارف نے لکھا کہ ’میری غلطی کیونکہ میں سمجھا کہ آپ نے شادی کرلی‘۔
Offfff Course , my ghalti,, i thought ke apne shadi karli .😉
— YANNI (@YANITRICK) January 4, 2019
یاد رہے کہ اداکارہ خود کو شہ سرخیوں میں لانے کا فن بہت اچھی طرح سے جانتی ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ انگریزی پر تنقید کے باوجود اس کو بولنے اور لکھنے کی عادت ترک نہیں کرتیں۔
ویڈیو دیکھیں: اداکارہ میرا کا وزیرِ اعظم عمران خان کو انگریزی میں خراجِ تحسین
گزشتہ برس تیس دسمبر کو اداکارہ میرا نے وزیراعظم کو انگریزی زبان میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے عمران خان کو ملک کا بڑا رہنما قرار دیا تھا۔
اپنے ویڈیو پیغام میں اُن کا کہنا تھا کہ ’عمران خان نے ثابت کیا کہ وہ ملک کے بڑے لیڈر ہیں اور مجھے اُن کی کارکردگی پر فخر ہے، پاکستان کو ایسے ہی بڑے رہنما کی ضرورت تھی جو ملک کی ترقی کا سوچے‘۔
اُن کا کہنا تھا کہ عمران خان نے صحت کے شعبے میں جو کام کیے وہ قابلِ تعریف ہیں، شوکت خانم کینسر اسپتال کے لیے ہم سب کو مل کر عطیات دینے چاہیں تاکہ لوگوں کی جانیں بچانے کا سلسلہ جاری رہے‘۔
قبل ازیں گزشتہ برس ہی میرا نے اُس وقت ذرائع ابلاغ کی توجہ اپنی جانب مبذول کروائی تھی ک جب انہوں نے طلاق کا مقدمہ لڑنے والے اپنے وکیل کو بے وقوف بناتے ہوئے 15 لاکھ روپے کا چیک دیے تھا جو بعد میں فنڈ نہ ہونے کی وجہ سے باؤنس ہوگئے تھے۔