میرا نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

میرا

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ میرا نے مداحوں کو عمرے کی ادائیگی کی اطلاع دی اور ساتھ ہی مکہ المکرمہ اور مدینہ منورہ ﷺ کی تصاویر بھی شیئر کیں۔

تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ میرا، روضہ رسول ﷺ پر حاضری دے رہی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Meera (@meerajeeofficial)

اداکارہ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’جن کی وجہ سے پوری کائنات روشن ہے وہ رحمت اللعالمین حضرت محمد ﷺ ہیں۔‘

انہیں عمرے کی سعادت حاصل کرنے پر مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے مبارک باد دی جارہی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Meera (@meerajeeofficial)

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے مسجد نبوی ﷺ اور فاسٹ بولر حارث رؤف نے بھی مسجد الحرام سے تصاویر شیئر کی تھیں۔