ذہنی مسائل رہے لیکن ’پاگل خانے‘ کبھی نہیں گئی، میرا

میرا

شوبز انڈستری کی معروف اداکارہ میرا نے انکشاف کیا ہے کہ ذہنی مسائل ضرور رہے ہیں لیکن پاگل گانے کبھی نہیں گئی ہوں۔

اداکارہ میرا نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی جس میں انہوں نے نجی زندگی سمیت شوبز کیریئر اور ذہنی صحت سے متعلق کھل کا اظہار کیا۔

میرا نے کہا کہ اداکاروں کی زندگی میں تنازعات آتے رہتے ہیں، میرے متعلق یہ خبر آئی کہ امریکا میں پاگل خانے میں ہوں اس میں کوئی سچائی نہیں تھی’۔

اداکارہ نے ‘اس طرح کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا تھا، اپنی صحت اور اسکن ٹریٹمنٹس کے لیے کئی بار اسپتال میں داخل ہوئی لیکن پاگل خانے نہیں گئی، ذہنی صحت کے مسائل ہوتے ہیں مجھے، ہم سب کو ہی ہیں’۔

انہوں نے مزید کہا ‘ایسی خبریں آجاتی ہیں، میڈیا کا بھی کوئی قصور نہیں’۔

اس کے علاوہ اداکارہ سے میزبان نے سوال کیا ‘آپ کی انگلش کا مذاق اڑایا جاتا ہے تو کیا آپ سے سچ میں غلطیاں ہوتی ہیں یا آپ جان بوجھ کر مزاح کے لیے غلط انگلش بولتی ہیں؟’

جواب میں میرا نے مسکراتے ہوئے کہا ‘آپ بھول گئیں کہ شاید میں ایک اداکارہ ہوں’۔