کراچی : وزیراعلیٰ سندھ نے سعودی قونصل جنرل محمدعبد اللہ دائم سےملاقات میں سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کا مسئلہ اٹھایا جس پر۔سعودی قونصل جنرل نے مسئلے کے فوری حل کی یقین دہانی کرائی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ نےسعودی قونصل جنرل محمد عبداللہ دائم سے ملاقات میں سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کا مسئلہ اٹھاتے ہوئے سعودی حکومت سے پاکستانیوں کی واپسی کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کی درخواست کی۔
وزیراعلی کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کا سندھ کی معیشت میں اہم کرادر ہے لیکن ناگزیرحالات کے باعث پاکستانی پھنس گئے وزیراعلی نے سعودی قونصل جنرل سےمطالبہ کیاکہ سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کے مسئلے کا حل نکالا جائے۔
سعودی قونصل جنرل نے وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے اُٹھائے گئے مسئلے کو بہ غور سنتے ہوئے اس کے کے جلد حل کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ پھنسے ہوئے پاکستانیوں کے لئے سعودی عرب نے کمیٹی بنا دی ہے جلد یہ معاملہ حل کر لیا جائے گے۔
واضح رہے سعوی عرب میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کا مسئلہ اے آروائی نےاٹھایا تھا جس کے بعد اےآروائی اورانصاربرنی کی کوششوں سے متعدد پاکستانی وطن واپس لوٹ چکے ہیں۔