یوکرینی خاتونِ اول کی ملاقات، یواےای کا 40 لاکھ ڈالرز امداد کا اعلان

متحدہ عرب امارات نے یوکرین جنگ سے متاثرہ بچوں کے لیے 40 لاکھ ڈالرز امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ اعلان یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے یوکرینی خاتون اول سے ہونے والی ملاقات میں کیا ہے۔

یوکرین کے صدر کی اہلیہ اولینا زیلسنسکا نے ابوظہبی میں یواےای کی صدر سے ملاقات کرکے یوکرینی جنگ سے متاثر ہونے والے بچوں کی صورتحال سے آگاہ کیا۔

اماراتی صدر نے یوکرینی جنگ کے متاثرہ بچوں کی نگہداشت اور ان کے لیے ریلیف اقدامات کے طور پر 40 لاکھ ڈالرز کی رقم عطیہ کرنے کا اعلان کیا جس سے یتیم بچوں کے لیے عمارتیں تعمیر کی جائیں گی۔

یواےای کے صدر نے بحران سے متاثرہ کی بحالی کے لیے اٹھائے گئے اقدامات اور کوششوں میں حصہ ملانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔