جماعت اسلامی رہنما کی 3 سابق وزرائے اعظم سے ملاقاتیں

جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما لیاقت بلوچ کی تین سابق وزرائے اعظم یوسف رضا گیلانی، راجا پرویز اشرف اور انوار الحق کاکڑ سے ملاقاتیں ہوئی ہیں۔

اے آر وئی نیوز کے مطابق منصورہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ کی لاہور میں تین سابق وزرائے اعظم یوسف رضا گیلانی، راجا پرویز اشرف، انوار الحق کاکڑ سے ملاقاتیں ہوئیں جس میں جماعت اسلامی نے سیاسی بحران کا سیاسی حل نکالنے کا مشورہ دیا اور کہا کہ سیاسی قیادت ضد، انا اور مفادات کو ترک کرے۔

لیاقت بلوچ نے کہا کہ حکومت کی 26 ویں ترمیم آئینی نہیں بلکہ آئین کی روح کے خلاف خلاف ہے۔ یہ آئینی ترمیم کے نام پر جمہوریت، عدلیہ اور بنیادی حقوق سے کھلواڑ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اتحادی حکومت ہوس اقتدار میں اسٹیبلشمنٹ کی اندھی غلام بن چکی ہے۔ بلوچستان اور کے پی میں دہشت گردی کے واقعات تشویشناک ہیں۔

https://urdu.arynews.tv/constitutional-amendment-73-joke-with-constitution-hafiz-naeem/