’میں‘ کی شطرنج میں کھلاڑی تو بہت لیکن رانی صرف ایک‘

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’میں‘ کی پہلی قسط پیر کی رات 8 بجے نشر کی جائے گی۔

اے آر وائی ڈیجیٹل نئے ڈرامہ سیریل ’میں‘میں وہاج علی اور عائزہ خان مرکزی کردار نبھا رہے ہیں جبکہ دیگر کاسٹ میں اعجاز اسلم، ازیکا ڈینیئل ودیگر شامل ہیں۔

’میں‘ کی ہدایت کاری کے فرائض بدر محمود نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی زنجابیل عاصم نے لکھی ہے۔

ڈرامے میں عائزہ خان مبشرہ جعفر کا کردار نبھا رہی ہیں جبکہ ویڈیو میں انہیں انتہائی غصے میں دکھایا گیا ہے۔

والد مبشرہ سے کہتے ہیں کہ ’تمہیں یہ سب کچھ برداشت کرتے دیکھ کر میں سہہ نہیں پارہا ہوں، میری مبشرہ جو بولڈ اور بہادر ہے مجھے تو وہ یاد ہے یہ تو میری بیٹی نہیں ہے۔‘

وہ کہتے ہیں کہ ’جب میں تیرا مزاج دیکھا کرتا تھا ناں تو میں سوچتا تھا کہ تجھ میں کچھ صبر آجائے، تیرے مزاج میں نرمی آجائے۔‘

ایک سین میں وہاج علی کہتے ہیں کہ ’یہ جو کچھ بھی ہورہا ہے وہ تمہاری وجہ سے ہورہا ہے سب کچھ تباہ ہوگیا ہے، آخر میں یہ کہا جاتا ہے کہ ’اس میں کی شطرنج میں کھلاڑی تو بہت ہیں لیکن رانی صرف ایک۔‘