میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں ’ہاؤس آف رؤف‘ کے نام سے اسٹینڈ بنانے کا فیصلہ

ہاؤس آف رؤف

بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کے دوران میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں ’ہاؤس آف رؤف‘ کے نام سے پاکستانی شائقین کے لیے اسٹینڈ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

میلبورن اسٹارز کے جنرل منیجر میکس ایبٹ نے کہا کہ یہ اقدام پاکستانی شائقین اور ان کی ثقافت کو منانے کے لیے بنایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ پاکستانی شائقین آئیں، ہمارے میچوں سے لطف اندوز ہوں اور اپنے ورثے کا مظاہرہ کریں۔

واضح رہے کہ حارث رؤف پاکستان کے پریمیئر فاسٹ باؤلرز میں سے ایک ہیں اور بی بی ایل میں مداحوں کے پسندیدہ بولر کو اس اقدام کے لیے ایک اہم سفیر کے طور پر نمایاں کیا گیا ہے۔

یہ پڑھیں: حارث رؤف کا وکٹ لینے کے بعد انوکھا انداز سوشل میڈیا پر وائرل

دائیں ہاتھ کے تیز گیند باز 2019 سے اسٹارز کی ٹیم کا حصہ ہیں۔ 2024 تک انہوں  نے 22 بی بی ایل میچز کھیلے ہیں، جس میں 7.75 کی اکانومی ریٹ سے 36 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حارث اسٹارز کے لیے ایک ناقابل یقین سفیر رہے ہیں، اور ہمیں پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے پرجوش حمایت حاصل کرنا پسند ہے۔

ہاؤس آف رؤف پاکستانی ثقافت سے متاثر ہو کر ایک متحرک میچ ڈے کا تجربہ پیش کرے گا، جس میں کھانا، موسیقی اور کمیونٹی ماحول شامل ہے۔

بگ بیش لیگ کے آئندہ ایڈیشن کا آغاز 14 دسمبر سے پرتھ سکارچرز کا مقابلہ سڈنی سکسرز سے ہوگا۔ اسٹارز 18 دسمبر کو ہوبارٹ ہریکینز کے خلاف اپنی مہم کا آغاز کریں گے۔