گوجرانوالہ میں گرفتار بہن بھائی اور سہیلیوں پر مشتمل گینگ نے شہر میں گھروں میں لوٹ مار کی وارداتیں کرنے کا اعتراف کیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں سول لائن پولیس نے تین خواتین سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کیا ہے جنہوں نے شہر میں کئی وارداتیں کرنے کا اعتراف کیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں بہن بھائی اور اس کی سہیلیاں شامل ہیں۔ ان کے قبضے سے چار لاکھ روپے، زیورات اور دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے زیادہ تر وارداتیں شہر کے پوش علاقوں اور سوسائٹیز میں کی ہیں۔ خواتین ملزمان کام کے بہانے گھر میں داخل ہوکر اہلخانہ کو یرغمال بناتی تھیں جس کے بعد ان کے ساتھ مرد گھروں میں داخل ہوکر لوٹ مار کرتے تھے۔