شوہر ایک سے زیادہ بیویوں کے ساتھ یکساں سلوک نہیں کرسکتے، مریم نفیس

مریم نفیس

معروف اداکارہ مریم نفیس کا کہنا ہے کہ شوہر ایک سے زیادہ بیویوں کے ساتھ یکساں سلوک نہیں کرسکتے۔

اداکارہ مریم نفیس نے حال ہی نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی جہاں ان سے کہا گیا کہ کرکٹر کو تیسری شادی پر غور کرنا چاہیے۔

جواب میں مریم نفیس نے کہا کہ مرد کئی بار شادی کرسکتا ہے لیکن دوسری شادی کرنے سے پہلے صرف ایک شادی ختم کرکے ایسا کرسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مرد ایک سے زیادہ بیویوں کے ساتھ انصاف نہیں کرسکتے۔

میزبان نے ذکر کیا کہ مذہب مردوں کو ایک سے زیادہ بیویاں رکھنے کی اجازت دیتا ہے، مریم نے اس پر کہا کہ اسلام رشتوں میں انصاف پر زور دیتا ہے جس کے بار میں ان کا خیال ہے کہ مرد بیک وقت متعدد شادیاں نہیں رکھ سکتے۔

انہوں نے کہا کہ میں اس کا احترام کرتی ہوں کہ اسلام ایک سے زائد شادیوں کی اجازت دیتا ہے لیکن میں ذاتی طور پر سمجھتی ہوں کہ بہت کم خواتین اپنے شوہر کو بانٹنے میں آسانی محسوس کرتی ہیں۔

مریم نفیس نے کہا کہ اگر میرے شوہر دوبارہ شادی کرنا چاہتے ہیں تو میں انہیں منع نہیں کروں گی لیکن علیحدگی کی درخواست ضرور کروں گی۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ اگر کوئی واقعی ناخوش ہے تو پہلے رشتہ ختم کرنا اور پھر دوبارہ شادی کرنا ایک آپشن ہو سکتا ہے۔