دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے ون ڈے کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی، زمبابوے کے خلاف سیریز میں بہترین کارکردگی نے شاہین آفریدی کو ترقی دلا دی۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کے ایک روزہ میچ کی رینکنگ میں شاہین آفریدی کی ترقی ہوئی، بولرز کیٹگری میں شاہین شاہ 16ویں نمبر پر آگئے۔
رینکنگ کے آل راؤنڈرکیٹگری میں عماد وسیم ایک درجہ تنزلی کے بعد پانچویں نمبر پر آگئے۔
Shaheen Afridi reached his all-time best rating points during the series against Zimbabwe, to finish at No.16 on the @MRFWorldwide ICC Men's ODI Rankings for Bowling.
Can he break into the top 10 next year?
Full rankings: https://t.co/lRP67a820b pic.twitter.com/pJIp9oqFb8
— ICC (@ICC) November 4, 2020
ون ڈے کرکٹ کے آل راؤنڈر کیٹگری میں بنگلادیش کے آل راؤنڈر شکیب الحسن کا پہلا نمبر ہے۔ جبکہ افغانستان کے محمد نبی دوسرے اور انگلاش کھلاڑی کرس ووکس تیسرے نمبر پر ہیں۔
بولنگ کیٹگری میں نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔ بھارتی کھلاڑی جیسپرٹ برما کا دوسرا جبکہ افغان کرکٹر نجیب الرحمان تیسرا نمبر ہے۔
بیٹنگ کیٹگری میں بھارتی کھلاڑی ویرات کوہلی پہلے، روہت شرما دوسرے اور بابراعظم تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔