اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’میرے ہی رہنا‘ میں بینا کو شوہر جنید سے متعلق غلط فہمی ہوگئی کہ وہ دوسری شادی کرنے والے ہیں۔
ڈرامہ سیریل ’میرے ہی رہنا‘ میں شہروز سبزواری (اسد)، کرن حق (روحی)، سید جبران (جنید)، اریج محی الدین (بینا)، عروبا مرزا (انو)، بابر علی (ابی)، فیضان شیخ، سبحان اعوان (عمر)، ندا ممتاز، پروین اکبر ودیگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔
ڈرامے کی ہدایت کاری کے فرائض ذیشان علی زیدی نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی میمونہ عزیز نے لکھی ہے۔
’میرے ہی رہنا‘ کی کہانی دو بہنوں روحی اور بینا کے گرد گھومتی ہے جس میں دکھایا گیا ہے ایک ہی گھر میں شادی ہونے کے بعد دونوں بہنوں کو کن مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
گزشتہ قسط میں دکھایا گیا کہ ’جنید چھوٹے بھائی عمر کی دوست ماریا سے ریسٹورنٹ میں بات کررہے ہوتے ہیں تاکہ چھوٹے بھائی کی ان سے شادی کرواسکیں لیکن عمر، ماریا سے شادی کے لیے تیار نہیں ہیں۔‘
’وہ ماریا سے ملنے ریسٹورنٹ جاتے ہیں تو بینا بھی بہن روحی کے ساتھ وہاں پہنچ جاتی ہیں۔‘
ماریا کہتی ہیں کہ ’میری عمر بات ہوئی تھی وہ بہت غصہ کررہا تھا کہ آپ سے بات کیوں کی۔‘ جنید کہتے ہیں کہ ’وہ مان جائے گا۔‘ لیکن وہ کہتی ہیں کہ ’اس کی باتوں سے نہیں لگ رہا ہے کہ شادی کے لیے راضی ہوجائے گا۔‘
’ابھی وہ دونوں بات کرہی رہے ہوتے ہیں کہ بینا وہاں آجاتی ہیں وہ کہتی ہیں کہ ’مجھے یہاں دیکھ کر حیرت ہورہی ہے آپ تو مجھ سے پیار کے دعوتے کرتے تھے۔‘
جنید کہتے ہیں کہ ’آپ کو غلط فہمی ہورہی ہے۔‘ وہ کہتی ہیں کہ آپ اب بھی وضاحت دیں گے۔‘ وہ کہتے ہیں کہ ’وضاحت وہاں دی جاتی ہے جہاں کوئی غلطی ہو۔‘ بینا کہتی ہیں کہ ’تو آپ کی نظر میں یوں ملنا ملانا ٹھیک ہے۔‘
اس سے پہلے کہ بینا کچھ اور کہتیں ماریا بولتی ہیں کہ ’بھابھی آپ کو غلط فہمی ہوگئی ہے میں ان سے اپنی اور عمر کے بارے میں بات کرنے آئی ہوں، میں عمر کو پسند کرتی ہوں۔‘
’بینا یہ سن شرمندہ ہوجاتی ہیں۔‘ جنید کہتے ہیں کہ ’آپ ابھی گھر جائیں اس بارے میں بعد میں بات ہوگی۔‘
کیا جنید بینا سے ناراض ہوجائیں گے؟ کیا عمر اور ماریا شادی کرلیں گے؟ یہ جاننے کے لیے ’میرے ہی رہنا‘ کی اگلی قسط دیکھیں۔‘