اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’میرے ہی رہنا‘ میں روحی نے چھوٹی بہن بینا کو کھری کھری سنادیں۔
ڈرامہ سیریل ’میرے ہی رہنا‘ میں شہروز سبزواری (اسد)، کرن حق (روحی)، سید جبران (جنید)، اریج محی الدین (بینا)، عروبا مرزا (انو)، بابر علی (ابی)، فیضان شیخ، سبحان اعوان (عمر)، ندا ممتاز، پروین اکبر ودیگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔
ڈرامے کی ہدایت کاری کے فرائض ذیشان علی زیدی نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی میمونہ عزیز نے لکھی ہے۔
’میرے ہی رہنا‘ کی کہانی دو بہنوں روحی اور بینا کے گرد گھومتی ہے جس میں دکھایا گیا ہے ایک ہی گھر میں شادی ہونے کے بعد دونوں بہنوں کو کن مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
گزشتہ قسط میں دکھایا گیا کہ ’بینا کہتی ہیں آپی آپ کا موڈ آف لگ رہا ہے۔‘ روحی بہن سے کہتی ہیں ’تم اچھی طرح جانتی ہو کہ تم نے کچھ نہیں بنایا پھر بھی سب کی تعریفیں ایسے وصول کررہی ہو جیسے سب کچھ تم نے بنایا ہے۔‘
بینا کہتی ہیں کہ ’امی (ساس) غصہ نہ ہوجائیں اس لیے کچھ نہیں کہا۔‘
روحی کہتی ہیں کہ ’یہ سب تمہارے ڈرامے ہیں، میں ہی پاگل تھی جو تمہیں روتا دیکھ کر تمہاری چوٹ دیکھ کر میرا دل پگھل گیا اور کھانا بنانے کھڑی ہوگئی لیکن اب پتا چلا کہ تم نے کتنی چالاکی سے مجھے استعمال کیا، پیاز کاٹتے ہوئے بھی جان بوجھ کر روئی ہوگی ناں اور اپنی انگلی بھی جان بوجھ کر کاٹی ہوگی تاکہ کام نہ کرنا پڑے۔‘
وہ کہتی ہیں کہ ’لیکن اب مجھے پتا چل گیا ہے تم جتنی سیدھی اور معصوم لگتی ہو اتنی ہو نہیں، میں اگر چاہوں ناں تو سب کے سامنے تمہاری اصلیت بتاسکتی ہوں، یہ جو انعام وصول کیے جارہے ہیں اس کے پیچھے ساری محنت میری ہے پر میں ایسا کچھ نہیں کروں گی کیونکہ میری سوچ تمہاری جیسی چھوٹی نہیں ہے اور نہ ہی مجھے جھوٹی تعریفیں وصول کرنے کی عادت ہے۔‘
کیا ساس اور نند کی دونوں بہنوں کو اسی طرح لڑواتی رہیں گی، کیا بینا اور روحی کے سامنے سچائی آسکے گی؟ یہ جاننے کے لیے ’میرے ہی رہنا‘ کی اگلی قسط دیکھیں۔