کار سوار نے کمسن بچی کو کچل ڈالا، فوٹیج سامنے آگئی

کار سوار نے کمسن بچی کو کچل ڈالا، فوٹیج سامنے آگئی

بھارت کی ریاست گجرات کے شہر سورت میں مرسڈیز میں سوار شخص نے ڈھائی سالہ بچی کو کچل دیا جس کی فوٹیج سامنے آگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق افسوسناک واقعہ رائل ٹائٹینیم عمارت کی پارکنگ میں پیش آیا۔ کمسن بچہ کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے۔

ڈاکٹروں کے مطابق کمسن کی حالت تشویش ناک ہے۔

پارکنگ میں لگے سی سی ٹی وی کی فوٹیج سامنے آئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزم گاڑی میں سوار ہونے سے قبل پارکنگ میں موجود بچی کو دیکھتا ہے جو کھیل کود میں مصروف ہوتی ہے۔

وہ گاڑی کو ریورس کرتا ہے اور پھر سیدھا بچی کو کچلتا ہوا اپنی منزل کی طرف چل پڑتا ہے۔ ملزم نے بچی کو مکمل طور پر نظر انداز کیا۔

متاثرہ بچی کی والدہ کی مدعیت میں مرسڈیز ڈرائیور کے خلاف پولیس میں مقدمہ درج کروایا گیا تاہم اب تک ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔

پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔