اے آر وائی ڈیجیٹل کے نئے ڈرامہ سیریل ’میرے ہی رہنا‘ کا پہلا ٹیزر مداحوں کو بھا گیا۔
بگ بینگ انٹرٹینمنٹ اور اے آر وائی ڈیجیٹل کی مشترکہ پیشکش ’میرے ہی رہنا‘ میں سید جبران، شہروز سبزواری، کرن حق، اریج محی الدین ودیگر اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔
ڈرامے کی ہدایت کاری کے فرائض ذیشان علی زیدی نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی میمونہ عزیز نے لکھی ہے۔
ویڈیو کے شروع میں کرن حق، شہروز سبزواری، اریج محی الدین اور سید جبران کو خوشگوار موڈ میں دکھایا گیا ہے۔
تاہم جیسے ہی سید جبران اور اریج محی الدین کی شادی ہورہی ہوتی ہے تو اس سے کرن حق خوش نہیں ہیں اور افسردگی کے عالم میں کھڑی ہیں۔
یوٹیوب پر ڈرامے کے ٹیزر کو مداحوں کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے اور اس کی پہلی قسط کا انتظار کیا جارہا ہے۔