میرب علی کی سالگرہ پر عاصم اظہر کے ساتھ ویڈیو وائرل

میرب علی

شوبز انڈسٹری کی اداکارہ میرب علی کی سالگرہ پر منگیتر عاصم اظہر کے ساتھ ویڈیو وائرل ہوگئی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر میرب علی نے نئی تصاویر، ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں اپنی 22ویں سالگرہ پر منگیتر عاصم اظہر کے ساتھ خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

تصویر میں میرب علی اور عاصم اظہر کے ساتھ کیک کے ساتھ کھڑے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں میرب علی کے لیے عاصم اظہر گانا گنگنا رہے ہیں اور قرب و جوار میں ان کے دوست و احباب بھی موجود ہیں۔

میرب علی نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’اپنے دوستوں، خاندان اور آپ لوگوں کے لیے مشکور ہوں، شکریہ، میری 22ویں سالگرہ کا دن سب سے خوش کن بنانے کے لیے الحمدللہ۔‘

اداکارہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی تصاویر، ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

میرب علی نے اس سے قبل بھی تصاویر شیئر کی تھیں جو وائرل ہوگئی تھیں۔

واضح رہے کہ میرب علی اور معروف گلوکار عاصم اظہر کی منگنی گزشتہ سال ہوئی تھی جس کی اطلاع دونوں نے انسٹاگرام پر مداحوں کو دی تھی۔