گلوکار عاصم اظہر کے کانسرٹ میں اداکارہ ہانیہ عامر کی شرکت پر میرب علی کے بھائی نے معنی خیز پیغام شیئر کردیا۔
عاصم اظہر کے کانسرٹ میں گزشتہ روز ہانیہ عامر نے اداکارہ یشما گل اور دوستوں کے ساتھ شرکت کی تھی جس پر میرب علی کے بھائی کا ردعمل وائرل ہوگیا۔
گلوکار نے منگیتر میرب علی سے منگنی ختم کرنے کا اعلان حال ہی میں کیا تھا۔
گلوکار و اداکارہ کی ویڈیو پر میرب علی خاموش ہیں تاہم ان کے بھائی اور عاصم اظہر کے دوست نے دبے الفاظ میں اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے۔
یہ پڑھیں: ہانیہ عامر، عاصم اظہر کے کانسرٹ میں پہنچ گئیں، ویڈیو وائرل
فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر میرب علی کے بھائی رمیز نے انسٹااسٹوری شیئر کی۔
انہوں نے لکھا کہ ’وقت کی خوب صورت بات یہ ہے کہ وقت سب کچھ سامنے لے آتا ہے۔‘
واضح رہے کہ 2022 میں گلوکار عاصم اظہر نے اداکارہ ہانیہ عامر سے بریک اپ کے بعد اداکارہ میرب علی سے گھر والوں کی رضا مندی سے منگنی کی تھی۔
یہ منگنی زیادہ عرصہ نہ چل سکی اور رواں سال جون میں عاصم اظہر نے بذریعہ سوشل میڈیا منگنی ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔