میسے فرینکفرٹ، فلم اور کاروبار نے مل کر پاکستانی تجارت کے لیے نئے امکانات پیدا کر دیے

میسے فرینکفرٹ فلم اور کاروبار

کراچی (16 اگست 2025): میسے فرینکفرٹ ایس پی پاکستان کے زیر اہتمام فلم اور کاروبار نے مل کر پاکستانی تجارت کے لیے نئے امکانات پیدا کیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈی ایچ اے کے مقامی سنیما میں ایک منفرد ’مووی نائٹ‘ کا اہتمام کیا گیا، جس میں کارپوریٹ کلائنٹس، سی ای او، اور ملازمین ’میسے فرینکفرٹ ایس پی پاکستان‘ اور ان کے اہل خانہ نے شرکت کی۔

میسے فرینکفرٹ سیلز پارٹنر پاکستان کے سی ای او عمر صلاح الدین نے اس موقع پر کہا کہ وہ مستقبل میں بھی ایسے تخلیقی ایونٹس منعقد کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، تاکہ ملکی بزنس کمیونٹی کو عالمی مواقع سے جوڑا جا سکے۔

انھوں نے تقریب سے خطاب میں کہا یہ ایک شان دار شام ہے، جہاں فلم اور بزنس نے مل کر پاکستان کی تجارت کے لیے نئے امکانات پیدا کیے ہیں، عمر صلاح الدین کا کہنا تھا کہ یہ ایونٹ بزنس نیٹ ورکنگ اور تفریح کا حسین امتزاج ثابت ہوا۔


عالمی نمائش ’ہیم ٹیکسٹائل‘ میں پہلے ہی دن پاکستانی ایگزی بیوٹرز کو کامیابی حاصل ہوگئی


سی ای او کے مطابق اس خصوصی شام کا مقصد آرام دہ ماحول میں صنعت سے وابستہ افراد کو قریب لانا اور ایسے بامقصد تبادلہ خیال کو فروغ دینا تھا، جس سے نہ صرف تعلقات مضبوط ہوں بلکہ پاکستانی مصنوعات کو عالمی منڈیوں سے جوڑنے میں بھی مدد مل سکے۔