میسی نے رونالڈو کو فٹبال سے باہر کس میدان میں شکست دی؟

دنیائے فٹبال کے دو بڑے نام ارجنٹائن کے کپتان لیونل میسی اور پرتگال کے کپتال کرسٹیانو رونالڈو میں مسابقت رہی ہے اب میسی نے رونالڈو کو ایک اور میدان میں شکست دی ہے۔

میسی نے رونالڈو کو جس میدان میں شکست دی ہے وہ سوشل میڈیا کا میدان ہے جو موجودہ دور میں سب سے سرگرم میدان ہے۔ میسی سوشل میڈیا پر اپنے روایتی حریف رونالڈو سے کہیں آگے نکل گئے ہیں۔

لیونل میسی نے فیفا ورلڈ کپ 2022 جیتنے کے بعد سب سے پہلے جو میدان مارا وہ سوشل میڈیا کا ہے جہاں انہوں نے پرتگالی کپتان سے سب سے زیادہ انسٹا گرام لائیک پوسٹ کا اعزاز چھین کر اپنے نام کیا ہے۔

قطر میں ورلڈ کپ کی خوبصورت سنہری ٹرافی اٹھانے کے بعد میسی نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک تصویری البم شئیر کرتے ہوئے اس کے کیپشن میں لکھا ’’ورلڈ چیمپیئنز‘‘ مجھے اس پر یقین نہیں آ رہا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Leo Messi (@leomessi)

میسی نے اپنی اس پوسٹ میں اپنے چاہنے والوں سے اظہار تشکر بھی کیا ہے اور کہا ہے کہ میرے خاندان کا بہت بہت شکریہ، ان تمام لوگوں کا جنہوں نے میرا ساتھ دیا اور ان سب کا بھی جنہوں نے مجھ پر یقین کیا۔ یہ پورے ارجنٹینا کا خواب بھی تھا۔