کراچی : محکمہ موسمیات نے کراچی میں اگست کے آخری ہفتے میں بارشوں کی پیش گوئی کردی اور کہا اگست کے پورے مہینے موسم ابر آلود رہے گا۔
تفصیلات کے مطابق شہرقائد میں سرمئی بادلوں کا راج ہے ، محکمہ موسمیات نے بتایا کہ موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم رات کے اوقات میں شہر میں ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ اگست کے پورے مہینے موسم ابر آلود رہے گا ، تیز بارش اور کسی بھی طاقتور سسٹم کا رواں مہینے میں کوئی امکان نہیں، اگست کے آخری ہفتے میں بارش کا تیسرا اسپیل متوقع ہے۔
دوسری جانب لاہور میں حبس کے باعث گرمی میں اضافہ ہوگیا محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے چوبیس گھنٹوں میں بارش کا امکان ہے۔