کراچی : محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ بارش سرجانی ٹاؤن میں 127.6 ملی میٹرریکارڈ کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں رات گئے بارش ہوئی ، محکمہ موسمیات نے کراچی میں بارش کے اعداد وشمار جاری کردیے۔
جس میں بتایا کہ سب سے زیادہ بارش سرجانی ٹاؤن میں ایک سوستائیس اعشاریہ چھ ملی میٹرریکارڈکی گئی۔
اعداد و شمار میں کہنا تھا کہ گلشن حدید میں 46 ،ناظم آباد 45.2 ، کیماڑی میں 42 ملی میٹر، شارع فیصل 38 ،کورنگی 36.3 ،نارتھ کراچی میں 32.9 ،قائد آباد29.5 ریکارڈ ہوئی۔
اس کے علاوہ اولڈ ایئرپورٹ میں 29.4 ملی میٹر،گلشن معمار 36 ،ماڑی پور 25.5 ، جناح ٹرمینل پر 25.6 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی جبکہ سب سے کم بارش ڈیفنس فیزٹومیں10.7 ملی میٹرریکارڈہوئی۔
خیال رہے کراچی میں کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش کاسلسلہ جاری ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ کہیں کہیں موسلا دھار بارش کا امکان ہے جبکہ بارش کا یہ سلسلہ کل 31 اگست تک جاری رہے گا۔