کراچی: محکمہ موسمیات نے بدھ سے ہفتے تک موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی کردی، کراچی میں آج بارش کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے آج سے کراچی سمیت مختلف علاقوں میں تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے بارش سے درجہ حرارت مزید 4 سے 6 ڈگری تک کم ہوجائے گا جبکہ بالائی علاقوں سمیت کشمیر،گلگت میں بادل جم کر برسیں گے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں سورج اور بادلوں میں آنکھ مچولی جاری رہی ، شہر کا درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، ہوا میں نمی کا تناسب61 فیصد رہا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ اورجنوبی پنجاب میں موسم شدید گرم رہا، اسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلود رہا، مکران، سکھرڈویژن، ملتان، بہاولپور، فیصل آباد، سرگودھا، راولپنڈی ، بنوں، ڈی اسمٰعیل خان، گلگت بلتستان اورکشمیرمیں چند مقامات پرآندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
کراچی میں بوندا باندی سے موسم خوشگوار
واضح رہے گزشتہ دنوں شہرقائد کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی اور تیز ہواؤں کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا تھا۔