کراچی : محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق شدید حبس اور گرمی کے بعد موسم نے پلٹا کھا لیا، ملک کے مختلف شہروں میں بارش اور ژالہ باری سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوشگوار ہوگیا۔
محکمہ موسمیات نے مزید بارش کی پیش گوئی کر دی ہے ، پنجاب کے مختلف شہروں رائے عالمگیر،میاں چنوں میں کالے بادل چھا گئے اور بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا تاہم بارش کا سلسلہ دو روز تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔
راولپنڈی اور اسلام آباد میں کالے بادل چھائے ہوئے ہیں، تیز ٹھنڈی ہواؤں نے موسم خوشگوار بنا دیا جبکہ ہری پور مین موسلادھار بارش کے ساتھ ژالہ باری سے موسم سرد ہو گیا ہے۔
محکمہ موسمیات نے کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ کے پی کے اور بلوچستان کےبیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مربوط رہے گا، حیدر آباد، سکھر، دادو، مٹھی،موہنجوڈاڑو اور نوابشاہ میں پارہ چالیس ڈگری سے زائد رہے گا جبکہ کراچی اور گردنواح میں بھی موسم گرم اور خشک رہے گا۔