کراچی : محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشترعلاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے تاہم چند مقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش اورپہاڑوں پربرفباری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کوئٹہ، ژوب، مالاکنڈ، فاٹا اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے جبکہ اسلام آباد اور لاہور سمیت پنجاب کے شہروں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔
صوبہ بلوچستان کا دارالحکومت کوئٹہ بدستور شدید سردی کی لپیٹ میں رہے گا جہاں مطلع جزوی طورپرابرآلود رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے کم درجہ حرارت اسکردو اور کالام میں منفی چھ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔