ملک بھرمیں بارش کے نئے سلسلے کا آج سے آغازہوگا

بارش

کراچی: محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں آج سے بارش اور برف باری کے نئے سلسلے کی پیش گوئی کردی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج شام سے ملک میں مغربی ہواؤں کا کم دباؤ داخل ہوگا اور ملک بھر میں بارش کے نئے سلسلے کا آج سے آغاز ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق راولپنڈی، فیصل آباد، پشاور، مردان، ڈی آئی خان، کوئٹہ، ژوب، لاہور، اور اسلام آباد میں بارش کا امکان ہے جبکہ مری، گلیات، سوات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں برفباری کی پیش گوئی ہے۔

دوسری جانب شہر قائد میں آج بادل چھائے رہیں گے، اس کے کراچی سمیت سندھ بھرمیں 2 روز تک بوند اباندی کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز گلگت، استور، نگر، غذر، ہنزہ اور بلتستان ڈویژن میں ہونے والی برف باری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا تھا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق برف باری کی وجہ سے ضلع نگر میں شاہراہ قراقرم پر ٹریفک کی روانی بھی متاثر رہی۔ استور شاہراہ بھی برف باری کی وجہ سے ٹریفک کے لیے بند ہوگئی تھی۔