کراچی میں سردی : محکمہ موسمیات نے بڑی پیش گوئی کردی

کراچی موسم سردی

کراچی : محکمہ موسمیات نے آنے والے دنوں میں کراچی کے درجہ حرارت میں مزید کمی کی پیش گوئی کردی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں موسم تبدیل ہونے لگا ہے ، رات اورصبح سویرےٹھنڈی ہواؤں کے باعث موسم سرد ہوگیا ، محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ چنددنوں میں شہر کے درجہ حرارت میں مزیدکمی ہوگی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ کراچی میں آج موسم خشک رہےگا اور زیادہ سےزیادہ پارہ 33ڈگری تک رہنےکاامکان ہے ۔ ہوامیں نمی کا تناسب 70فیصدریکارڑکیا گیا جبکہ شمال مشرقی سمت سے ہواؤں کا سلسلہ جاری ہے۔

دوسری جانب ملک کے مختلف علاقوں میں سردی کا راج ہے، محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں میں سرد رہے گا اور سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا۔

پنجاب، بالائی سندھ اور خیبر پختونخواکے بعض میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھند کا امکان ہے۔

کشمیراورگلگت بلتستان سمیت شمالی علاقہ جات کے پہاڑوں پر برف جمی ہوئی ہے اور مختلف علاقوں کا درجہ حرارت مائنس میں چلا گیا ہے، سب سے کم درجہ حرارت لہہ میں منفی چار ، اسکردومنفی تین، کالام منفی دو، قلات اور گوپس میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا ، صبح کےاوقات میں جیکب آباد،سکھر ، لاڑکانہ اور گردونواح میں دھند پڑنےکا امکان ہے۔