کراچی میں کل بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان

کراچی : محکمہ موسمیات نے کل کراچی میں بوندا باندی اور ہلکی بارش کی پیشگوئی کردی ہے اور کہا مغربی ہواؤں کانظام بدھ سےہفتےتک بالائی اوروسطی حصےمیں بارش کا سبب بن سکتاہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ مغربی نظام کے زیر اثر  کراچی کے  مختلف علاقوں میں کل بوندا باندی اور ہلکی بارش کاامکان ہے جبکہ   آئندہ 24گھنٹےکے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کانظام بدھ سےہفتےتک بالائی اوروسطی حصےمیں بارش کاسبب بن سکتاہے۔

دوسری جانب ملک کے مختلف شہروں میں کہیں ہلکی اورکہیں تیز بارش نے جل تھل کردیا، محکمہ موسمیات نے پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان  اورکشمیر میں بارشوں کا یہ سلسلہ ہفتے تک جاری رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

کوئٹہ ، زوب ، پشین، زیارت اور دیگر حصوں میں بارش اورگرد آلود آندھی چلنےکاامکان ہے جبکہ سوات، شانگلہ ، پشاور اور دیگر حصوں میں تیز بارش اور ژالہ باری متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کےمطابق آج ملک کے بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ  خیبر پختو نخوا، اسلا م آباد، پنجاب،بلو چستا ن کے شمالی علاقوں اور کشمیر میں
گرج چمک اور تیز ہو اؤں کے سا تھ بارش کی توقع ہے۔

ملک کے زیریں شہروں ، کراچی، لاہور، ملتان ، فیصل آباد میں مطلع ابر آلود رہے گا جبکہ سندھ کے شہرسکھر اور دیگر اضلاع میں گرد آلود ہوائیں چل سکتی ہیں۔