سابق گورنر پنجاب اور رکن اسمبلی میاں اظہر انتقال کرگئے

سابق گورنر پنجاب اور رکن قومی اسبلی میاں اظہر انتقال کرگئے۔

سابق گورنر پنجاب میاں اظہر تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کے والد ہیں، میاں اظہر کافی عرصے سے علیل تھے۔

پروگرام ’خبر‘ میں گفتگو کرتے ہوئے مشیر وزیراعظم رانا ثنا اللہ نے کہا کہ حماد اظہر کو والد مرحوم میاں اظہر کے جنازے میں آنے کی اجازت ہونی چاہیے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ مرحوم میاں اظہر ہمارے ساتھ ن لیگ کا حصہ رہے ہیں، میاں اظہر، نواز شریف کے بھی قریبی رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیاست الگ چیز ہے، اللہ مرحوم کے درجات بلند اور لواحقین کو صبر دے۔