سابق ٹیسٹ بلے باز مائیکل وان نے پیش گوئی کی ہے کہ بھارت میں ہونے والے ون ڈے ورلڈ کپ 2023 میں انگلینڈ کی ٹیم فاتح ہوگی۔
انگلینڈ نے گزشتہ اتوار کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کے فائنل میں پاکستان کو شکست دے کر دوسری بار ٹرافی اپنے نام کی۔
سیم کرن اور بین اسٹوکس نے میگا فائنل میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ تیز گیند باز نے تین وکٹیں حاصل کیں، جبکہ اسٹوکس نے میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں گرین شرٹس کے خلاف 49 گیندوں پر 52 رنز بنائے۔
اس زبردست جیت کے بعد مائیکل وان نے انگلینڈ کو ون ڈے ورلڈکپ کے لیے بھی فیورٹ قرار دیا ہے۔
ٹیلی گراف میں لکھے کالم میں مائیکل وان نے کہا کہاگلا بڑا ٹکٹ اگلے سال ہندوستان میں ہونے والا 50 اوور کا ورلڈ کپ جیتنا ہے انگلینڈ کے پاس اچھے اسپنرز ہیں اور آپ کو انہیں اس ٹورنامنٹ کے لیے انگلینڈ کو فیورٹ ہی سمجھنا ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ جب ٹورنامنٹ شروع ہوگا تو بھارتی لوگ اپنی ٹیم کیو فیورٹ قرار دیں گے لیکن ہوم سرزمین پر بھارت کو فیورٹ قرار دینا بالکل بکواس ہے جب کہ انگلینڈ بغیر کسی سوال کے سب کو ہرانے والی ٹیم ہوگی، اور آنے والے چند سالوں تک یہی معاملہ چلتا رہے گا۔