راولپنڈی: مکی آرتھر کو ڈائریکٹر قومی کرکٹ ٹیم تعینات کر دیا گیا۔
پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مکی آرتھر نے کہا کہ پاکستان خون میں شامل ہے اور یہ درست بات ہے پاکستان کی کرکٹ ٹیم کے ساتھ میرے احساسات جڑے ہوئے ہیں۔
مکی آرتھر نے کہا کہ پاکستان کے کھلاڑیوں کو قریب سے گزشتہ 5 سال سے دیکھ رہا ہوں پاکستان کے کھلاڑیوں کے کھیل کو جانتا ہوں نئے کھلاڑیوں کو قومی ٹیم میں شامل کرنا ضروری ہے میں پاکستان کے کھلاڑیوں کے ساتھ ہر ہفتے رابطے میں رہا ہوں۔
Press conference of Mr Najam Sethi, Mickey Arthur and Haroon Rashid at Pindi Cricket Stadium. https://t.co/sPSkivqRd2
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) April 20, 2023
ان کا کہنا تھا کہ بابراعظم کی بیٹنگ کرتے وقت ہاتھوں کی رفتار نے بہت متاثر کیا گرانٹ فلاور نےلاہور میں مجھے بابراعظم کو دیکھنے کا بتایا، میں بابراعظم کو پہلی بار کھیلتے دیکھ کربہت متاثرہواتھا بابراعظم کمال کے بیٹر ہیں جو کرکٹ کے لیجنڈ بن سکتےہیں۔
پاکستانی کھلاڑیوں کی انگریزی زبان کے مسئلے پر مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ کرکٹ خود ایک عالمی زبان ہے زبان کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔