حفیظ پہلے ہی آکر بیٹھ چکے تھے، مکی آرتھر کا تہلکہ خیز انکشاف

مکی آرتھر

قومی ٹیم کے سابق ڈائریکٹر مکی آرتھر نے نکالے جانے پر پاکستان کرکٹ کے پورے سسٹم پر سوال اٹھا دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق مکی آرتھر نے دعویٰ کیا ہے کہ ورلڈ کپ کے بعد ناکامی کی وجوہات بتانا چاہتا تھا لیکن ذکا اشرف اکیلے میں ملے اور کہا ہم کوچنگ اسٹاف اور کپتان کو ہٹا رہے ہیں۔

مکی آرتھر نے کہا کہ کارکردگی کا جائزہ صرف ڈرامہ تھا، محمد حفیظ پہلے ہی پی سی بی میں آکر بیٹھ چکے تھے، میرے لیے ذکا اشرف کی زیادہ عزت ہوتی اگر وہ مجھے سیدھا جانے کا بول دیتے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ کا سسٹم پلیئرز کو انفرادی کارکردگی کا سوچنے پرمجبور کررہا ہے یہی صورتحال بہت نازک ہے۔

سابق ڈائریکٹر بولے اگر کھلاڑی پر ہی اعتماد نہ کیا جائے تو وہ خود کے لیے کھیلنے لگتے ہیں اور ٹیم کے بجائے اگلے دورے کے بارے میں سوچتے ہیں، پاکستان کرکٹ میں اب یہی سب چل رہا ہے جو کرکٹ کے لیے بہت خطرناک ہے۔