پاکستان کے وائٹ بال کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے نوجوان ہارڈ ہٹنگ بیٹر حسن نواز کو ’کوالٹی پلیئر‘ قرار دیا ہے۔
اعدادو شمار کے مطابق حسن نواز کی اوسط 35.4 ہے اور جب وہ پاور پلے میں بیٹنگ کے لیے آتے ہیں تو 162.8 کے اسٹرائیک ریٹ سے اسکور کرتے ہیں اور وہ پانچ مرتبہ صٖر پر بھی آؤٹ ہوچکے ہیں۔
پاور پلے کے بعد ان کی اوسط 49 ہے اور اسٹرائیک ریٹ 172.9 بغیر صٖفر پر آؤٹ ہوئے ہے۔
ہیڈ کوچ ہیسن نے نوجوان کھلاڑی حسن نواز کی تعریف کی ہے جنہوں نے 12 ٹی 20 میچوں میں ایک سنچری اور نصف سنچری کی مدد سے 284 رنز بنائے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یقینی طور پر ایک معیاری کھلاڑی عروج پر ہے۔
یہ پڑھیں: میں جہاں سے آیا ہوں وہاں کوئی کرکٹر بننے کا خواب بھی نہیں دیکھتا، حسن نواز
نواز نے مارچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے افتتاحی میچ میں پاکستان کے لیے بین الاقوامی کیریئر کا آغاز کیا تھا۔
بیٹر پہلے دو میچوں میں صفر پر آؤٹ ہوئے اور اس کے نتیجے میں وہ مجموعی طور پر صرف چھٹے بلے باز اور مایوس کن ریکارڈ حاصل کرنے والے دوسرے پاکستانی بن گئے۔
اس کے بعد حسن نواز نے تیسرے ٹی 20 میں الگ ہی رنگ میں نظر آئے اور 44 گیندوں پر سنچری بنائی جو فارمیٹ میں کسی پاکستانی بلے باز کی تیز ترین تھی، ان کی سنچری کی بدولت پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف نو وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔