امریکی ریاست ٹیکساس کی ہائی وے پر ٹینک آنے کے سبب چار گھنٹے ٹریفک جام رہا، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
ٹیکساس ہائی وے پر ایک فلیٹ بیڈ ٹریلر پر ایک فوجی ٹینک کو لے جایا جارہا تھا، ٹینک اپنے غیر معمولی بوجھ کے باعث سرک کر اچانک روڈ پر گر پڑا، اس دوران نہ صرف ٹریفک جام ہوگیا بلکہ لوگ بھی حیرانی سے ٹینک کو دیکھتے رہے۔
میڈیا رپورٹس مین بتایا گیا ہے کہ اس ٹینک کا نام M109 Howitzer ہے جسے اتوار کو شام 4 بجے کے قریب فلیٹ بیڈ ٹریلر لے جارہا تھا کہ سان انتونیو میں ورس باخ کے قریب ٹینک ٹریلر سے گرگیا۔
ٹینک کو اٹھانے کے لیے ٹوئنگ بزنس مشن ریکر سان انتونیو کو بلایا گیا جبکہ حکام نے بتایا کہ وہ صورتحال کے پیش نظر جوائنٹ بیس سان انتونیو – کیمپ بلس کے ساتھ رابطے میں ہیں۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ مذکورہ ٹینک کو فوجی کانوائے کے حصے کے طور پر کہیں منتقل نہیں کیا جا رہا تھا جبکہ اس کے ساتھ کوئی فوجی اہلکار بھی موجود نہیں تھا۔
حکام نے ٹریلر سے فوجی ٹینک کگرنے کے واقعے کے تقریباً چار گھنٹے بعد رات 8 بجے تک ہائے وے کو ٹریفک کے لیے کلیئر کیا۔