بالی ووڈ کی سپر ہٹ فلم ’تھری ایڈیٹس‘ میں ’ملی لیٹر‘ کا کردار نبھانے والے فنکار کی نئی تصاویر نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا۔
سال 2009 میں ریلیز ہونے والی فلم تھری ایڈیٹس کے ہدایت کار راجکمار ہیرانی تھے جسے ودھو ونود چوپڑا نے پروڈیوس کیا ہے۔
تھری ایڈیٹس عامر خان کے کردار رینچو اور ان کے بہترین دوستوں فرحان (آر مدھون) اور راجو (شرمن جوشی) کے گرد گھومتی ہے۔ کرینہ کپور خان، بومن ایرانی، اومی ویدیا، مونا سنگھ، اور دیگر اہم کردار اس فلم میں شامل ہیں۔
View this post on Instagram
فلم میں تین دوستوں کی زندگی اور ان کے جذبات کو بڑے اچھے انداز میں دکھایا گیا جبکہ ایجوکیشن سسٹم میں اسٹوڈنٹس کے اوپر موجود پریشر کو بھی بیان کیا گیا۔
جہاں فلم میں بڑے سپر اسٹارز کی اداکاری کو فلم بینوں کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا وہیں ’ملی لیٹر‘ نامی کا کردار نبھانے والے کم عمر اداکار کو بھی تھری ایڈیٹس کے فینز کو یقیناً یاد ہوں گے۔
View this post on Instagram
کالج کے ہاسٹل میں مقیم طالبعلموں کے کام کرنے والے کا کردار ’ملی لیٹر‘ نے نبھایا تھا جسکے فلم میں سین کم ضرور تھے لیکن کردار کو فلم بین بھولے نہ بھلا پائے تاہم اب کئی سالوں بعد ملی لیٹر کا کردار ادا کرنے والے اداکار راہول کمار نے اپنی نئی تصاویر شیئر کی ہے۔
راہول کمار اب بھی اداکاری سے وابستہ ہیں، انسٹاگرام پر 16 ہزار سے زائد فالوورز رکھنے والے راہول کمار بالی ووڈ اسٹارز کے ساتھ تصاویر شیئر کرتے رہتے ہیں۔
View this post on Instagram
فلم میں ایک سین شامل کیا گیا تھا جب فرحان (آر مادھون) اور راجو (شرمن جوشی) کچھ سال بعد رینچو(عامر خان) سے ملتے ہیں تو ان کے ساتھ ایک نوجوان لڑکا نظر آتا ہے اور وہ لڑکا کہتا ہے کہ ’مجھے پہچانا، کیسے پہچانو گے، ملی لیٹر اب سینٹی میٹر جو بن چکا ہے‘۔
اب راہول کمار کی تصاویر سوشل میڈیا پر آنے کے بعد صارفین یہی کہہ رہیں ہیں کہ ملی لیٹر اب حقیقت میں سینٹی میٹر بن گیا ہے۔