محسن اکرام کی بیٹے کے ساتھ کھیلنے کی ویڈیو وائرل

منال خان

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ منال خان نے شوہر محسن اکرام کے ساتھ بیٹے کے کھیلنے کی ویڈیو شیئر کردی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ منال خان نے بیٹے حسن اکرام اور شوہر کی خوبصورت ویڈیو شیئر کی جس میں محسن اکرام کو بیٹے کے ساتھ خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

منال نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’میرے لڑکے‘ اور ساتھ ہی الحمدللہ کا ہیش ٹیگ استعمال کیا۔

انہوں نے چند روز قبل یہ ویڈیو شیئر کی جسے لاکھوں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ منال خان اور اداکار و ماڈل احسن محسن اکرام کی 10 ستمبر 2021 کو شادی ہوئی جبکہ دو برس بعد یکم نومبر 2023 میں پہلے بیٹے کی پیدائش ہوئی.

منال خان نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’جلن‘ میں منفی کردار نبھایا تھا جس کی کاسٹ میں نادیہ حسین، اریبہ حبیب، عثمان مختار، ودیگر شامل تھے۔

اداکارہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور فیملی فوٹو شیئر کی جاتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں، اداکارہ نے اس سے قبل بھی ویڈیو شیئر کی تھی جو وائرل ہوئی تھی۔