شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ منال خان اور احسن محسن اکرام کے درمیان علیحدگی کی افواہوں کی حقیقت سامنے آگئی۔
اداکارہ منال خان اور احسن محسن اکرام کے درمیان طلاق کی افواہیں اس وقت گردش کرنے لگیں جب سوشل میڈیا پر مختلف پیجز میں منال کی انسٹاگرام پروفائل کے اسکرین شاٹ شیئر کرکے دعویٰ کیا گیا کہ اداکارہ نے پروفائل سے شوہر کا نام ہٹا دیا ہے۔
شوبز پیجز کے مطابق اداکارہ کی پروفائل میں پہلے اداکارہ کا نام منال احسن درج تھا جو کہ اب منال خان کردیا گیا ہے جس کے بعد مداحوں میں بھی تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی۔
تاہم متعدد صارفین کا یہ بھی کہنا تھا کہ اداکارہ کی انسٹاگرام پروفائل پر شروع سے ہی نام منال خان درج ہے۔
تاہم اب منال خان کی جانب سے شوہر احسن محسن کے ساتھ شیئر کی گئی انسٹا ویڈیو اس بات کا ثبوت ہے کہ شوبز جوڑی کے درمیان علیحدگی جیسی افواہوں میں کوئی سچائی نہیں۔
اداکارہ نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں شادی کی چار شال مکمل ہونے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
ویڈیو میں بھی منال اور احسن کو انتہائی خوشگوار موڈ میں سمندر کنارے بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے۔
واضح رہے کہ منال خان کی شادی 10 ستمبر 2021 کو اداکار احسن محسن اکرام کے ساتھ ہوئی تھی جس کے بعد دونوں کے ہاں یکم نومبر 2023 کو بیٹے حسن کی پیدائش ہوئی۔